fbpx

کارتک کے آؤٹ ہونے کے بعد کرن جوہر نے دوستانہ 2 میں مرکزی کردار کیلئے کسے کاسٹ کیا؟

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کو غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر نکال دیا گیا تھا جس کے بعد کرن جوہر کو مرکزی کردار کی تلاش ہے۔

باغی ٹی وی : نامور پروڈیوسر ، ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دوستانہ 2‘ کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی، فلم میں اداکارہ جھانوی کپور کے مقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم انہیں فلم سے غیر پیشہ وارانہ رویہ کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد کئی اداکاروں کو فلم کی کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔

بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ فلم کے مرکزی کردار کیلئے اکشے کمار کو پیشکش کی گئی تاہم اب راج کمار راؤ کو پروڈیوسر کی پہلی پسند قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق راجکمار راؤ پہلے بھی فلم کے مرکزی کردار کیلئے کرن کی پہلی پسند تھے لیکن انہوں نے مصروفیات کے باعث فلم میں کام کرنے سے معذرت کی تھی جبکہ اس فلم میں اداکارہ جھانوی کپور اور لکش لالوانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ دوستانہ 2 ، پریانکا چوپڑا ، ابھیشیک بچن اور جان ابراہم کی دوستانہ (2008) کا سیکوئل ہے ، جس کی ہدایتکاری ترون منسوخانی نے کی تھی۔

کارتک آریان دھرما پروڈکشن کی فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.