پرتشدد مظاہروں میں شامل افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،ملیکہ بخاری کا شوہر بھی بول پڑا

0
34
malika shohar

اسلام آباد ہائیکورٹ، رہنما تحریک انصاف ملیکہ بخاری کے شوہر اسد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیرون ملک سے 4 سال پہلے پاکستان آئے، ہم پاکستان اچھے کام کرنے کیلئے آئے تھے،ہم ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں،ملیکہ بخاری سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بھی پرتشدد واقعات کی مذمت کی، پرتشدد مظاہروں میں شامل افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، ہمیں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مضبوط فوج کی ضرورت ہے، ملیکہ بخاری پر دوران حراست کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا، ملیکہ بخاری کے حوصلے بلند تھے،جیل انتظامیہ بھی کافی مددگار رہی،

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے دونوں رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے،

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کیا، گرفتار رہنماؤں کو مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے،

پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

دوسری جانب سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،پی ٹی آئی رہنما شیرین مزاری اور فلک ناز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کر دیا گیا شیریں مزاری اور فلک ناز کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو کیس سے ڈسچارج کر دیا

شیریں مزاری اور فلک ناز کے خلاف اقدام قتل اور اسلحہ لہرانے کی درفعات کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا ،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے رہائی کا حکم دیا گیا اور اڈیالہ جیل کے دوسرے گیٹ سے دوبارہ گرفتار کیا گیا،ڈپلومیٹک انکلیو اور تھانہ سکرٹریٹ میں رکھا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا پولیس کی جانب سے شیریں مزاری اور فلک ناز کا 3,3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی

Leave a reply