کاش کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں نعمان اعجاز

0
42

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اورسینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ کاش ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ دوستو مُجھے اب نئے دشمنوں کی ضرورت ہے کیونکہ پرانے دشمن اب میرے مداح ہوگئے ہیں-انہوں نے یہ تحریر لکھ کر ایک قہقہ بھی لگایا-
https://www.instagram.com/p/CDwxolVp6M0/?igshid=7bimetfj40dt
اداکار نے مزید ایک اور فکر انگیز جملہ لکھا کہ کاش ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں۔

مداح اداکار کی پُرمزاح، فکر انگیز اور دلچسپ تحریرپڑھ کر خوب محظوظ ہو تے ہوئے اپنا ردعمل دے رہے ہیں اور نہ صرف پاکستانی مداح بلکہ اُن کے سرحد پار مداح بھی اداکار کو بھر پُور یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ان سے کوئی نفرت نہیں کرسکتا ہر کسی کو اُن سے محبت ہے وہ ہر دلعزیزاور سب کے فیورٹ ہیں اور رہیں گے-


نعمان اعجاز انسٹاگرام اکاؤنٹ سکرین شاٹس
یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا میں پاگل ہوں۔

پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا نعمان اعجاز

Leave a reply