باغی ٹی وی: پاکستان نے بھارت کی جانب سے ورلڈ بینک کے تحت جاری کارروائی روکنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس سے متعلق تنازع پر کارروائی جاری رہنی چاہیے۔
بھارتی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے بعد، ورلڈ بینک کے غیرجانبدار ماہر مائیکل لینو کو خط لکھ کر کارروائی روکنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم پاکستان نے اس درخواست کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اپنا جواب ورلڈ بینک کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ کشن گنگا اور رتلے دونوں ہائیڈرو پاور منصوبے مقبوضہ کشمیر میں دریا کشن گنگا اور چناب پر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان ان منصوبوں کے ڈیزائن کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
فرانسیسی انجینئر اور انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز کے سابق صدر مائیکل لینو کو ورلڈ بینک نے 13 اکتوبر 2022 کو غیرجانبدار ماہر مقرر کیا تھا۔ ان کا کام دونوں ممالک کے مؤقف سن کر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ان منصوبوں کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے مطابق ہے یا نہیں۔
ورلڈ بینک کے ماہر نے حالیہ خط کے ذریعے پاکستان سے باضابطہ جواب طلب کیا تھا، جس میں پاکستان نے واضح طور پر بھارتی درخواست کو مسترد کر دیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان دریاؤں پر ایسے منصوبے تعمیر کر رہا ہے جو پاکستان کے پانی کے حقوق کو متاثر کر سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت کی مودی حکومت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان آبی تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا بدترین ریکارڈ
نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں کا احتجاج، اسرائیلی مظالم اور مودی حکومت پر شدید تنقید
ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم، غلط خبریں نشر کرنے کا الزام
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عوام سڑکوں پر، طمانیت اور سکون کی لہر دوڑ گئی
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عوام سڑکوں پر، طمانیت اور سکون کی لہر دوڑ گئی