تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا۔
باغی ٹی وی: ایرانی فورسز کے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضے کے بعد اسرائیلی فوج کے ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کا کہنا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا اسرائیل ہائی الرٹ ہے، ایران کی مزید جارحیت سے تحفظ کے لیے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ردعمل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہےاسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے فلپائنی فلیگ والا بحری جہاز اسرائیلی بزنس مین کی کمپنی کا ہے۔
دوسری جانب تین امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایران نے اس ہفتے کے شروع میں کئی عرب ملکوں کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑائی میں امریکہ کی شمولیت کی صورت میں خطے میں امریکی افواج پر حملہ کردیا جائے گا۔
ویب سائٹ ’’ایکسیوس‘‘ کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایرانیوں نے حالیہ دنوں میں کئی عرب حکومتوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اس اسرائیلی حملے کا ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے دمشق میں ایرانی جنرل جاں بحق ہوا اگر اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکہ نے مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی پیغام یہ تھا کہ ہم ان قوتوں پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرتی ہیں۔ لہذا ہمارے ساتھ نہ الجھیں تو ہم آپ کے ساتھ گڑبڑ نہیں کریں گے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کا عمومی اندازہ یہ ہے کہ ایرانی اس وقت تک امریکی افواج پر حملہ نہیں کر سکتے جب تک امریکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیتا۔
ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے سے باز رہے دمشق میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سینیر افسران کی ہلاکت کے بعد ایران نے اس حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا مگر فی الحال ایران کی طرف سے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی البتہ ایرانی قیادت کی طرف سے تل ابیب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
جمعہ کو جب صحافیوں نے صدربائیڈن سے ایران کے لیے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھا تو بائیڈن نے کہا کہ "میں ایرانیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایسا نہ کریں”روئٹرز کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے عزم پر زور دیا ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں ہم اسرائیل کی حمایت کریں گے ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور ایران کامیاب نہیں ہوگا معلومات کو ظاہر نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران کی طرف سے”جلد” حملہ ہوگا۔