سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نوید اشرف نے سینئر ڈاکٹر طاہر اقبال چیمہ، ڈاکٹر فیصل بشیر، ڈاکٹر محمد عدنان کے ہمراہ کشف میڈیکل سنٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پرضلع سیالکوٹ کے سینیئر میڈیکل پریکٹیشنر اور آفیشلز نے شرکت کی، ایم پی اے چودھری نوید اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس ضمن میں نجی شعبہ کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں جنہیں حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پنجاب ہیلتھ کارڈ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کی عملی مثال ہے جس کو عوام کے حق میں سود مند بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نگرانی میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور جلد ہی صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کیا جارہی ہے۔

ڈاکٹر محمد عدنان نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: