بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے یومِ تشکر کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ اور مکمل ہڑتال ہوگی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کا محسن اور سفیر ہے، جبکہ بھارت ایک ظالم و جابر قوت ہے جس نے کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت چھین رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں کیونکہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیری عوام کے مفاد میں ہے۔

غلام احمد گلزار نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کریں اور آزاد کشمیر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت مخالف ریلیاں اور مظاہرے منعقد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یومِ آزادی منانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی اور مذہبی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے پاکستانی عوام اور حکومت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام رمضان المبارک میں قائداعظم محمد علی جناحؒ اور برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف تنازع کشمیر کا اہم فریق ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کا سب سے بڑا حامی اور وکیل بھی ہے، اور اس نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔

پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد گروہ گرفتار

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

گرپتونت سنگھ پنوں کی چودہ اگست پر پاکستان کو مبارکباد، بھارت پر تنقید

ٹرمپ کی میڈیا پر تنقید، پیوٹن سے ملاقات پر رپورٹنگ غیر منصفانہ“ قرار

Shares: