مقبوضہ کشمر،تین سالہ کمسن بچی سے زیادتی، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کی مذمت کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، پاکستان بانڈی پورہ میں تین سالہ بچی سے زیادتی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بچی سے زیادتی پر احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کے تازہ واقعات بھارتی وحشی پن کے عکاس ہیں۔

واضح رہے کہ بانڈی پورہ کے علاقہ ملک پورہ سمبل میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے. اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے سوموار کو یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ نے بھی شرکت کی. مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، بارہمولہ اور سوپور میں بھی بھر پور احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر مکمل ہڑتال رہی تمام کاروباری مراکز بند رہے. مظاہریں نے سرینگر بارہمولا مین سڑک پر دھرنا بھی دیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو پھانسی دی جائے .سرینگر کے مختلف علاقوں میں بھی سوموار کو کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف پر امن مظاہرے کئے گیے، سرینگر کے علاقوں سعدہ کدل، گائو کدل، علمگری بازار اور شالیمار علاقوں میں مظاہرے ہوئے. اس موقع پر تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے.سمبل میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے ہر علاقے میں احتجاج جاری ہے. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہائشی ہے.ملزم کی عمر 27 برس ہے جس نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے.

Comments are closed.