بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے ماہ جون میں سرچ آپریشن کے دوران 28 کشمیریوں کو شہید کیا.
بھارتی فوج کی فائرنگ سے 130 کشمیری زخمی بھی ہوئے، بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جس سے بھی کشمیری نوجوان زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے ماہ جون میں 97 کشمیریوں کو گرفتار کیا جبکہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 18 گھروں کو بھی تباہ کیا.
کشمیری شہداء کے نماز جنازہ کے موقع پر بھی بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ کا استعمال کیا، حریت رہنماوں کو اس دوران نظر بند و گرفتار رکھا گیا