مقبوضہ کشمیر،جھڑپ میں ایک کشمیری شہید،ایک بھارتی فوجی جہنم واصل

مقبوضہ کشمیر،جھڑپ میں ایک کشمیری شہید،ایک بھارتی فوجی جہنم واصل
مقبوضہ کشمیر کے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے لالپورہ میں کل شام شروع ہوئی جھڑپ میں ایک حریت پسند کو شہید کردیاگیا ہے ۔فوج نے علاقے میں مزید حریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد فوج نے کل لالپورہ گاوں کا محاصرہ کیا تھا جہاں فوج اور حریت پسندوں میں جھڑپ شروع ہوگئی۔ فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہوئے جن کی شناخت پانپور کے کفایت گلزار بٹ اور عابد حمید میر کے بطور ہوئی ہے۔ عابد حمید کے سر پر گولی لگی اور اسے سرینگر ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں فوج کی 50 آر آر سے وابستہ جوان بھی زخمی ہو گیا ہے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق رواں برس فورسز نے حریت پسندوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لائی ہے۔

ایک روز قبل جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے 45 سالہ دکاندار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کے مطابق ترال میں محمد ایوب نامی آہنگر نامی ایک دکاندارپر نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ انہیں زخمی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑبیٹھا۔ کاکا پورہ میں بھی نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک ڈرائیور پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وانپورہ کاکاپورہ علاقے میں ایک ڈرائیور پر گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجہ میں اس کے دائیں بازو میں چوٹ لگی ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کی شناحت 30 سالہ اسلم کے بطور ہوئی ہے۔ وہی حملہ کے فوری بعد اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہواہے۔ گزشتہ شب زخمی شخص کو سب اسسٹنٹ اسپتال سے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے سر پر گہری چوٹ تھی جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ "گزشتہ شب زخمی شخص کو سب اسسٹنٹ ہسپتال سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے سر پر گہری چوٹ تھی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔” انہوں نے بتایا کہ "زخمی شخص کو رات بھر وینٹیلیٹر پر پر رکھا گیا لیکن مریض کی حالت سنگین تھی، تاہم صبح 6:30 بچے ان کی موت واقع ہوگئی۔”

Comments are closed.