آزادی کا جذبہ موت کے خوف سے ماند نہیں پڑتا،کشمیر نے آخر آزاد ہونا ہے۔معروف سیرت نگار،کالم نگار،مصنف ومیڈیا ایڈوائزر تحریک جوانان پاکستان وکشمیر نسیم الحق زاہدی کی تیسری کتاب "کشمیر پاکستان کی شہ رگ "شائع ہوچکی ہے،

جوکہ مصنف کے کشمیر،فلسطین،برما سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے حوالے سے وطن عزیز کے ایک قومی جریدے میں شائع ہونے والے مضامین میں سے چند ہیں۔

اس کتاب میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکے علاوہ سینئر صحافیوں جن میں اوریا مقبول جان،ڈاکٹر محمد اجمل نیازی،نجم ولی خان،خواجہ اے متین،محمد عبداللہ حمید گل چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و
کشمیر ،سردار علی شان وزیراعظم سیکرٹریٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے تاثرات بنام مصنف موجود ہیں۔

اس کے علاوہ کل 33 مضامین ہیں جن میں 6 مضامین برما پر اور5 فلسطین پر اور22 مضامین کشمیر پر ہیں۔ خوبصورت ٹائٹل،بہترین کاغذ وپرنٹنگ کے ساتھ اس کی قیمت 300 روپے ہے ۔مصنف کا شمار پاکستان میں نظریاتی لکھنے والوں میں ہوتا ہے

Shares: