چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت کشمیرسےمتعلق قومی پارلیمانی کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے، صادق سنجرانی نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آوَٹ ہے،مقبوضہ وادی میں ادویات اور خوراک کی قلت ہے،کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سب کو اکٹھاکرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر پر بہتر حال کی طرف جانا ہے ، کانفرنس میں شریک تمام لوگ تجاویز سے آگاہ کریں گے،کانفرنس کامقصد 44دن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے،کنٹرول لائن کے دونوں اطراف عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،
کشمیر کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کی قومی کانفرنس آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔کانفرنس سینیٹ کے زیراہتمام منعقد کی جا رہی ہیں۔صدرڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، قومی اسمبلی کے سپیکر، صوبائی وزراء اور ملک کی سیاسی قیادت کانفرنس سے خطاب کریں گے