مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک
مقبوضہ کشمیرمیں بارودی دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی سے زخمی بھارتی فوجیوں میں سے دو ہلاک ہو گئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ آری ہل گاوں میں بارودی دھماکے میں بھارتی فوج کی گاڑی تباہ ہو گئی تھی جس میں 9 بھارتی فوج زخمی ہو گئے تھے. جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . تاہم ہسپتال میں دو زخمی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے.
واضح رہے کہ بارودی سرنگ دھماکہ کا یہ واقعہ پلوامہ کے آری ہل نامی گاؤں میں پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق
بھارتی فوجی گاڑیاں معمول کے مطابق آہگام کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ،زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کشمیری مجاہدین جو قریب ہی موجود تھے ان کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی. دھماکہ کی آواز پانچ کلومیٹر علاقے تک سنائی دی جبکہ ایک کلومیٹر حدود میں رہائشی مکان کے شیشے ٹوٹ گئے. دھماکہ اور فائرنگ سے بھارتی اہلکاروں میں سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں بھی خوف وہراس پھیل گیا.دھماکے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا. بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر کی تلاشی لی گئی اس دوران کشمیریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،مقامی کشمیری صحافیوں کو بھی اس موقع پر کوریج سے روکا گیا.
واضح رہے کہ پلوامہ میں حملہ سے چند روز قبل پاکستان نے انڈیا اور امریکا کو آگاہ کیا تھا کہ پلوامہ طرز پر ایک اور حملہ ہونے والا ہےجس پر بھارتی سیکورٹی اداروں کی طرف سے ہائی الرٹ جاری تھا، بھارتی اداروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے.
واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے