کشمیر میں کرفیونافذ، دفعہ 144 لاگو، حریت کے بعد سیاسی قائدین بھی گرفتار
لاہور : کشمیری تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور اس وقت کشمیر میں بھارت کی طرف سے باقاعدہ کرفیولگا دیا گیا ہے. پوری وادی میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے اور کشمیریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی
مقبوضہ وادی سے رات گئے یہ خبریں آرہی ہیں کہ حریت قیادت کو گرفتار کرنے کےبعد اب سیاسی کشمیری لیڈروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات کی طرف منتقل کیا جارہاہے.
دوسری طرف کشمیر کی تحریک آزادی کے روح رواں یٰسین ملک کی صحت اور زندگی کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کررہی ہیں .
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رات گئے کشمیرمیں چلنے والے تمام نیوز چینل بند کردیئےگئے ہیں . انٹر نیٹ سروس اور موبائل فون سروس پہلے ہی بندکردی گئی ہے.
And this is the end pic.twitter.com/Hzoh0v8Eda
— Abhijit Iyer-Mitra (@Iyervval) August 4, 2019
حریت قیادت کا کوئی پتا نہیں کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے اور وہ کسحالت میںہیں . دوسری طرف وہ کشمیری سیاسی قیادت جو بھارت کے بڑے قریب جانے جاتے تھے انہوں نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ صورت حال اس قدر خراب ہےکہ کوئی سمجھ نہیںآرہی کہ کیا کیا جائے ،
It’s a long video this is the first part …. pic.twitter.com/8MCCqO9kes
— Abhijit Iyer-Mitra (@Iyervval) August 4, 2019
اب تو کیفیت اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ بے بسی کی کیفیت میں یہی خیال بار بار گردش کررہاہےکہ پتہ نہیںکل کی صبح کشمیریوں کے ساتھ کیا بیتے گی
بھارتی فوج نے پوری وادی کا کنٹرول سمبھال رکھا ہے اور کرفیوکے نفاذ کے بعد یہ اعلان کردیا گیا ہےکہ کوئی بھی کشمیری گھروں سے باہر نہ نکلے.
“Take a minute…”
“A whole minute? For myself? Woohoo!” pic.twitter.com/KjIIK6IIN7— Shaunak Agarkhedkar (@ShaunakSA) August 4, 2019
اب تو صورت حال اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ ہر کسی کی زبان سے فقط ایک ہی جملہ نکل رہا ہےکہ اللہ خیر کرے