آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ 1947 میں کاغذ کاٹکڑا کشمیرکی حیثیت تبدیل نہیں کرسکا،غیرقانونی اقدام کشمیرکی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان بھارت کےغاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کےساتھ ہے،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرپرکسی قسم کےسمجھوتےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، بھارتی جبرکےسامنےسیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑےہیں،چاہےاس کیلئےہمیں کوئی بھی قیمت اداکرنی پڑے. پاک فوج کوجموں وکشمیرکےتقدس کابھرپورادراک ہے۔
پاکستان کشمیر کاذ کے لئے قومی ذمہ داری نبھانے کے لئے تیار ہے.

Shares: