افواج پاکستان کا خون کے آخری قطرے تک جانے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، صدر آزاد کشمیر

0
42

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی سے بھارتی فورسز کا محاصرہ ختم کیاجائے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے،مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کو ختم کیاجائے، پاکستان کا ہرشہری دفاع وطن کے لیے تیارہے،بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے

سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شکوہ کرنا چاہتاہوں ،ایک ماہ سے زائد ہوگیا اقوام متحدہ خاموش ہے،عملی قدم نہیں اٹھایا،کشمیر اورپاکستان کے حق میں بیان دینے پر ایران اور ترکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،بھارت کے پیچھے جنگی جنون اور ہندوقوم پرستی کا نظریہ ہے ،بھارت نے کشمیری اور پاکستانیوں کےخلاف اعلان جنگ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر پر حملہ پاکستان اور آزاد کشمیر پرحملہ ہے ،

صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق پاک فوج کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،پاک فوج کا بیان بھارت کےلیے واضح پیغام ہے ،دلی کے لوگ قیاس آرائی کررہے ہیں پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا،جنگ کا آغاز بھارت نے کیا، اختتام ہم کریں گے ،بھارت نے اپنے ہاتھوں سے کشمیر میں ٹائم بم نصب کردیا ہے ،بھارتی شہریوں سے اپیل کرتاہوں اٹھو اوراس فسطائیت کے نظام کو ختم کردو،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کہتا ہوں،آپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم آپ کا درد،دکھ دیکھ رہے ہیں،آپ کا درداور آنسو ہمارا درد اورآنسو ہیں ،ہم جانتے ہیں آپ پاکستان کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں ،کشمیری عوام اور قیادت نے72سال سے بھارتی فوج کو جیتنے نہیں دیا ،ہماری دعا اورکوشش ہے پاکستان دفاعی،معاشی اور سلامتی کے اعتبار سے مضبوط بنے،پاکستان مضبوط ہوگا تو جموں کشمیر کے لوگ ضرور آزادی حاصل کریں گے،

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیوں کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے 33 ویں روز سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں، وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 33 روز سے زندگی مفلوج ہے، وادی میں ہر گزرتے دن کےساتھ انسانی المیہ جنم لینے لگا۔ بھارتی فوج نے وادی میں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کر رکھا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار، دکانیں مکمل بند ہیں۔

احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہیں، گرفتاری کے دوران کشمیریوں‌کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پیلٹ گن کے چھرے برسائے جاتے ہیں ،پوری وادی ایک جیل بن چکی ہے، کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کاروبار تباہ ہو چکا، ادویات کی قلت ہے،کشمیریوں نے مرنے والوں کو گھروں میں ہی دفنانا شروع کر دیا ہے

Leave a reply