پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیرتک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائزتسلط برقرارنہیں رکھ سکتا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری اپنے لہو سے جرأت اوربہادری کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، مظلوم کشمیری اپنےحق خودارادیت کےحصول کیلئےجدوجہدکررہےہیں،
میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم مظلوم اورنہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے وعدوں کے پختہ ہیں اور کسی کو این آر او نہیں دیں گے،سیاسی مفادات کیلئے قومی اداروں پر دشنام طرازی قابل مذمت ہے ،وزیراعظم عمران خان بلاامتیازاحتساب کویقینی بنارہے ہیں، کرپشن کرنےوالوں کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی حساب دینا ہوگا ،