بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیوں اور لاک ڈاون کو 279 روز بیت گئے

0
82

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیوں اور لاک ڈاون کو 279 روز بیت گئے. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت نہ تھم سکی اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جوش اور جذبے میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی. مجاہدین کے کمانڈر ریاض نائکو کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے جوکڑی پابندیاں لگائی تھیں ان میں ابھی تک چوتھے روز بھی کسی قسم کی نرمی نہیں کی گئی. عوام کے موبائل فونز ابھی تک خاموش ہیں ، انٹرنیٹ کی سہولت منقطع ہے. کورونا وائرس کی سختیاں اور بھارتی فوج کی بربریت ہر آنے والے دن میں بڑھ رہی ہیں لیکن عوام کا حوصلہ بھی اسی رفتار سے بڑھ رہا ہے. گزشتہ روز حریت راہنماوں نے ریاض نائکو شہید اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں شہدا کو زبردست خراج عقیدت ہیش کیا . سخت پابندیوں کو پاوں تلے روندتے ہوئے کشمیری عوام کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی. عوام کے اس حوصلے اور جذبے کو دیکھتے ہوئے بھارتی فوج کے حوصلے بے حد پست ہو رہے ہیں. اب تک مجاہدین کے خوف سے تقریبآ 13 ہزار بھارتی فوجی کشمیر سے بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں. اکثر فوجیوں کا کہنا ہے کہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اس لئے ان کی خاطر وہ موت کو گلے سے نہیں لگا سکتے.ان فوجیوں کی دہائی سن کر ان کے جذبہ حب الوطنی کو داد دینی پڑتی ہے کہ ان کے نزدیک بھارت کی عزت کوئی معنی نہیں رکھتی انہیں صرف اپنے بچے عزیز ہیں. اس صورتحال کو دیکھنے کے بعد اس بات کا یقین ہو جاتا ہے کہ موبقضہ کشمیر کے عوام جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے.

Leave a reply