کشمیر میں مزید کاروائی ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے بھارت کو آگاہ کر دیا

0
66

مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی طرف سے بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نےبھارتی ہائی کمشنرکواحتجاج مراسلہ بھی تھمایا، بھارتی ہائی کمشنر کو دیے گئے مراسلہ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات 370 اور 35 اے ختم کرنے کیخلاف احتجاج کیا گیا ہے،

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

Leave a reply