مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟
بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چار برسوں میں مقبوضہ کشمیر میں 800 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا. سرحد کی نگرانی کے لئے مختلف ممالک سے ڈرون خریدے جاتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے بھارتی لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2014 سے لے کر 2018 تک 800 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا، بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع شری پڈنائیک نے بتایا کہ چار برسوں میں آٹھ سو عسکریت پسند شہید کئے گئ.
وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں 249 ، 2014 میں 104 ،2015 میں 97 اور 2016 میں 140 ،2017 میں 210 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا،وزیر کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے،
بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے پاکستان کے خلاف لوک سبھا میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جاری ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے، ایل او سی پر بھارتی فوج الرٹ ہے ، سرحد کی نگرانی کے لئے ڈرون بھارت مختلف ممالک سے خریدتا ہے. ہماری ترجیح یہ ہے کہ فورسز کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جائے .