مقبوضہ کشمیر میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،مزید 3 اموات،155 نئے مریض بھی سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا مزید 3 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ کورونا کے 155 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ،جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کورونا میں مبتلا 2 افراد اور صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے ایک معمر شخص کی موت ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ہانجی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہیں ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں پیر کے روز ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا 72 سالہ مریض کی موت واقع ہوئی۔جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے ساوتھ ایشین وائر کوبتایا کہ متوفی عارضہ قلب کے علاوہ کئی امراض میں مبتلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔قبل ازیں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک45 سالہ شخص کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب موت واقع ہوئی تھی جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز مثبت آیا ہے۔

سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ساوتھ ایشین وائر کوبتایا کہ متوفی کو اتوار کی شام دیر گئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی گردوں کے عارضہ کے علاوہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھا۔ڈاکٹر نے کہا کہ مذکورہ مریض کی موت اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو موت واقع ہوئی جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز دوپہر دو بجے مثبت آیا۔ان تین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے جن میں سے 27 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 4 جموں کے رہنے والے ہیں۔کشمیر میں ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ اموات درج ہوئی ہیں جہاں اب تک کورونا سے 7 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اس کے بعد ضلع اننت ناگ اور بارہمولہ میں پانچ پانچ، کولگام میں چار، شوپیاں میں 4 اور ضلع بڈگام میں دو افراد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 155 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح مثبت کیسز کی کل تعداد 2,601 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نئے آنے والے کیسز میں سے 56 کا تعلق کشمیر سے اور 99 کا تعلق جموں سے ہیں۔ اس یونین ٹریٹری میں میں 1,624ایکٹو کیسز ہیں، 946 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور 31 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس دوران آج مزید 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میںجموں کے11 اور کشمیر کے 08 افراد شامل ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اب تک 1,76,309ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے یکم جون2020کی شام تک 1,78,599نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔جموں و کشمیر میں کورونا کے 155 نئے مثبت کیسزجموں و کشمیر میں کورونا کے 155 نئے مثبت کیسزعلاوہ ازیں اب تک 1,73,708افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں

Comments are closed.