آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے عمران خان نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی سرکارکے ہوش اڑ گئے

0
53

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی دنیا میں آواز اٹھانے والا ایمبسڈر بنوں گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے آخری کارڈ کھیل دیا ہے، میں سمجھتا ہون یہ مودی اور بی جے پی کو بہت مہنگا پڑے گا، کشمیر پر بات کرنا مشکل تھا میں نے او آئی سی میں بات کی، امریکی‌صدر سے بات کی، اب لوگوں کو کشمیر کا اندازہ ہو گا، دنیا کی نظر اب کشمیر اور پاکستان پرہے، ہم اس کو مزید کیسے انٹرنیشنلائز کرتے ہیں، میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی دنیا میں آواز اٹھانے والا ایمبسڈر بنوں گا.

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا کو آر ایس ایس کی‌آئیڈیالوجی سے آگاہ کرنا ہے، سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہو گا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تب تباہ ہوتا ہے جب نظریہ ختم ہوتا ہے، انسانی حقوق ختم ہوتے ہیں، بھارت میں جو آج ہو رہا ہے، ججز ڈرے ہوئے ہیں،میڈیا کنٹرول میں ہے، اپوزیشن گھبراہٹ میں ہے ،ہندو انتہا پسندوں نے جرمن نازیوں سے نظریئے کی آبیاری کی،جو مسلمان بات کرتا ہے تو اسے کہہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان چلے جاوَ بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، وہاں اٹھارہ انیس کروڑ مسلمان ہیں ان کے ھقوق ختم کر دیں گے تو اس کا رد عمل آئے گا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھارت کرکٹ کھیلنے جاتا تھا تو کئی دفعہ اچھے مسلمان کہتے تھے کہ ہم ایک ہی ملک میں زیادہ بہتر رہتے ہیں آج وہ سارے کہہ رہے ہیں کہ قائداعظم نے ٹھیک کیا، کشمیری لیڈر جو پروانڈیا تھے آج وہ سب کہہ رہے ہیں کہ قائداعظم ٹھیک کر رہے تھے، فاروق عبداللہ سے بھی یہی سنا، آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا، اب سکھوں ،دلت کے اوپر بھی مشکل وقت آئے گا ،عیسائیوں کو پہلے نشانہ بنایا گیا.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ کام کشمیر تک نہیں رکے گا، نفرت سے بھری ہوئی آئیڈیالوجی پاکستان کی طرف آئے گی، ہمیں انفارمیشن ہے ہماری دو بار نیشنل سیکورٹی میٹنگ ہوئی، انہوں نے‌آزاد کشمیر پر ایکشن لینے کا پلان ہوا ہے جس طرح بالا کوٹ پر ہوا تھا اس سے زیادہ خطرناک پروگرام انہوں نے بنایا ہوا ہے، دنیا کی نظریں کشمیر سے ہٹانے کے لئے وہ ایسا کریں گے، میں کہتا ہوں وہ ایکشن لیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج بیس سال سے لاشیں اٹھا رہی ہے، پاکستانی فوج تیار ہے، قوم بھی تیار ہے، قوم فوج کے ساتھ لڑے گی.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کو بچانے کے لئے جس جنگ میں لوگ شرکت کرتے ہیں وہ مرتے ہوتے ہیں تو شہید ہوتے ہیں جو پیغمبروں‌ کے بعد سب سے بڑا رتبہ ہے، مسلمان موت سے نہیں ڈرتا، تاریخ دیکھیں بڑی فوجوں کو شکست دے چکے ہیں، مودی جو کرے گا مقابلہ کریں گے اور آخر تک جائیں گے،

Leave a reply