مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی گن سے گولی چلا کر خود کشی کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہامرے پٹن میں ہفتہ کی صبح ایک بھارتی فوجی نے خود کشی کی ہے. 22انجینئرنگ ریجمنٹ سے تعلق رکھنے والے فوجی نے اپنی سرکاری گن سے خود کو گولی مار کر دوران ڈیوٹی خود کشی کی. گولی کی آواز آنے پر دیگر فوجی اس جانب بھاگے تو فوجی خون میں لت پت پڑا تھا جسے قریبی فوجی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گیا .فوجی اہلکار کی شناخت 22سالہ سپاہی بتینی تیرو پتی کے طور ہوئی.
واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 426 ہوگئی ہے.