سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی کا ہے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انٹرپارلیمنٹری یونین کانفرنس سےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کواجاگرکیا ،دہشتگردی کے خاتمے کیلیے اقدامات پرکانفرنس بیلاروس میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہورہی ہے

سعودی عرب اور عرب امارات کے وزیر خارجہ آج آئیں گے پاکستان،اہم ملاقاتیں طے

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عالمی قیادت دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے غافل ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلیے عالمی قائدین اپنا اپنا اہم کردارادا کرنے سے قاصر ہیں ،کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکےبھارت نےسیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی،آر ایس ایس کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی پشت پناہی حاصل ہے. کرفیو سے حاملہ خواتین،بچے اوربیمارافراد علاج کی سہولت نہ ہونےکی وجہ سے بھی مر رہے ہیں.

سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

رحمان ملک نے مزید کہا کہ کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب بڑا جیل و ٹارچ سیل بن چکا ہے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے 2018 تک 94,644 کشمیری قتل کئے گئے،بھارتی افواج نے 11,042 عورتوں کی گینگ ریپ اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا، دھشتگردی کے مکمل حاتمے کے لئے سب ممالک کو بیٹھ کر کامن اسٹریٹجی بنانی ہوگی۔

Shares: