پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم نے بھی اس کی تصدیق کردی ،عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سےمتعلق الرٹ جاری کیاہے،

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہورہا ہے ،یہ تنظیم تمام صورتحال اور علامات دیکھ کر الرٹ جاری کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے کہ جینو سائیڈ واچ کوالرٹ جاری کرناپڑا،

آرمی چیف سے مدارس کے طلبا و طالبات کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات سے تنگ کشمیری گھروں سے نکلیں گے تو بھارتی فوج گولیاں چلائے گی،جہاں کرفیو ہو،ادویات نہ مل رہی ہوں،کھانا نہ مل رہا ہووہاں عوام باہر نکلنے پر مجبورہوجاتے ہیں،

واضح رہے کہ امریکی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے کشمیر پررپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1989سے 2006 تک 50 ہزار کشمیری مارے گئے،اقوام متحدہ اور رکن ممالک بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکے،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کی جماعت بی جے پی کا نظریہ ہندوتوا اس کی واضح علامت ہے،بھارتی کی قابض انتظامیہ کی جانب سے جابرانہ فوجی آمریت ایک اور علامت ہے،بھارتی فوج نےمقبوضہ کشمیر میں 2016سے اب تک70ہزار سے زائد کشمیر شہید کیے ،

Shares: