مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے آ گئے

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے آ گئے ہیں،

قابض بھارتی فوج کا گھناؤنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، بھارتی فوج بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں شہید کرتی ہے

رواں برس مال جولائی میں بھارتی فوج کی جانب سے تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنےکی تصدیق ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج کے افسرکیپٹن بھوپندرا سنگھ اور اس کے 2 ساتھیوں نے 3کشمیری نوجوانوں جو آپس میں کزنز تھے کے قتل کے بعد موت کو فوجی مقابلہ قراردیا اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے خود ان کی میتوں پراسلحہ رکھا تا کہ بےگناہ نوجوانوں کوخطرناک دہشتگرد قراردیا جاسکے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ بھارتی فوج نے ہمیشہ کی طرح سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے نامعلوم مقام پرخاموشی سے دفنا دیا تاکہ حقیقت دنیا کےسامنےنہ آسکے تاہم جب دہشتگرد قرار دے کر قتل کیے گئے نوجوانوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مقتولین کے اہل خانہ نے انہیں شناخت کرلیا۔

اہلخانہ نے بتایا کہ تینوں بے روزگار نوجوان سیبوں کےباغات میں نوکری کی تلاش کے لیے گھروں سے نکلے تھے لیکن کچھ روز سے ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

شوپیاں انکاؤنٹر، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائی کی، بھارتی فوج مان گئی

شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

قبل ازیں بھارتی فوج نے 18 جولائی کو شوپیان کے علاقے ایمشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کوشہید کرنے کے بعد انہیں عسکریت پسند قرار دیا تھا ۔ تاہم بعد میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ نے ان کی شناخت امتیاز احمد ، ابرار احمد اور محمد ابرار کے نام سے کی تھی جو جموں خطے کے ضلع راجوری سے مزدوری کی غرض سے وادی کشمیر آئے تھے۔

اہلخانہ نے بھارتی فوج کی طر ف سے جاری کردہ تصویروں کے ذریعے اپنے پیاروں کی شناخت کی تھی۔ قابض بھارتی فوج نے گذشتہ روز اعتراف کیا کہ یہ نوجوان راجوری کے رہائشی تھے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے 18جولائی کو مقبوضہ کشمیر ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا،جعلی مقابلے کا اعتراف بھارتی فوج خود کر رہی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے پچھلے تین مہینے سے نوجوانوں کو حراست میں لے رکھا تھا،نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعد انکی لاشیں مسخ کی گئی،بھارتی فورسز نے لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کی،کشمیر کے ہر گھر میں جعلی انکاونٹر کی داستان موجود ہے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتی ہیں،اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیتی ہیں،اقوام متحدہ بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔اقوام متحدہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی آزادانہ انکوائری کروائے،بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

Leave a reply