مزید دیکھیں

مقبول

دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا

لاہور: دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن...

ننکانہ : غزہ کے مظلوموں کے حق میں بار اور پریس کلب کا سیمینار، ریلی

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

کراچی شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے...

اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،گاڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے

اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری...

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے یوم یکجہتی کشمیر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ قوم جوق در جوق گھروں سے نکلیں اور یکجہتی کشمیر ریلیوں میں شرکت کریں ۔ کشمیر حکمرانوں کا نہیں ، پاکستانی قوم اور پاکستان کا مسئلہ ہے ۔عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی اپنی مجبوریاں ہیں جو انہیں کھل کر مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں لیکن قوم آزاد و خود مختار ہے جسے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے منہ سے ٹیپو سلطان بننے اور دنیا میں عزت و وقار سے رہنے کی باتیں سن کر پوری قوم میں خوشی اوراطمینان کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن 27 ستمبر کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد سے وزیراعظم ایسے خاموش ہوئے ہیں جیسے اس تقریر سے ان کا کوئی واسطہ ہی نہ ہو ۔ایک طرف چھ ماہ سے کشمیرمیں بدترین کرفیو ہے۔ 80 لاکھ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بند ہیں ۔ حریت قیادت اور ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے ۔ شدید سردی اور برف باری میں کشمیریوں کو بنیادی ضروریات زندگی بھی میسر نہیں ، بیماروں کے لیے ادویات اور معصوم بچوں کے لیے دودھ تک نہیں ۔تعلیمی ادارے اور مساجد بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں اور کشمیری چھ ماہ سے نماز جمعہ بھی مساجد میں ادا نہیں کرسکے ۔ ہر گلی کے موڑ اور چوک میں بھارتی فوجی کھڑے ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور خصوصاً پاکستانی حکمرانوں کا فرض تھاکہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا۔ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اگر بھارت کشمیر میں فوجیں بھیج سکتاہے تو پاکستان کیوں نہیں ۔ مسئلہ کشمیر ابھی نہیں تو کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہو گیاہے ۔ پاکستان کی بقا، سالمیت اور حفاظت کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے ۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan