کشمیر پر ثالثی، مودی سے ملاقات کے بعد امریکی صدر کا یوٹرن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کے بیانات سے یوٹرن لے لیا، کہا بھارت اور پاکستان دونوں ملکر مسئلہ کشمیر حل کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، ثالث کا کردار ادا کرنا چاہوں گا، وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ امریکا میں امریکی صدر نے پہلی بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی، پاکستان نے اس کا خیر مقدم کیا،
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ ملاقات کے بعد تین سے چار بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مختلف مقامات پر کر چکے ہیں، گزشتہ روز بھی انہوں نے ثالثی کی کردار ادا کرنے کا کہا لیکن آج امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان اورمودی جب ملیں گے توبات آگے بڑھے گی ، وزیراعظم عمران خان سے کل میری اچھی ملاقات ہوئی،امیدہےعمران خان مسئلہ کشمیرکےحل میں کردارادا کریں گے ،دونوں رہنما مل کرکشمیرکا کوئی حل نکال سکتےہیں ،ہم سب مسئلہ کشمیرکوحل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں،