کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب،شہر یار آفریدی کا بڑا اعلان

0
39

کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب،شہر یار آفریدی کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

وفاقی وزیر ،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، شاہد آفریدی، سردار مسعود خان، اظہر محمود ، عارف ملک اور شہزاد اختر شریک ہوئے، کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ،لیگ میں میرپور رائلز، کوٹلی پینتھرز، باغ سٹالینز، راولاکوٹ ہاکس، اوورسیز واریرز، مظفرآباد ٹائگرز شامل ہیں

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کشمیر پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو PCB، وفاقی حکومت اور عوام کی حمایت حاصل ہے،کے پی ایل سے جموں و کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر لارہے ہیں، ہمارے نوجوان کا ٹیلنٹ اس لیگ کے ذریعے دنیا تک پہنچے گا، کشمیر کے نوجوان نے دنیا کو دکھنا ہے کہ اس میں کتنا دم ہے،کشمیر پریمئر لیگ کشمیر کو پوری دنیا میں مقبول بنانے میں مدد دے گی،

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ لیگ آگے جا کر کشمیر کی بچیوں کو بھی آگے آ کر کھیلنے کا موقع دے گی، ہمارے کرکٹر ہمارے ملک کی پہچان بنے ہیں،کھیل لوگوں کو قریب لانے میں مدد دیتے ہیں، ہم سب کے پی ایل کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر اس لیگ کو آگے لے کر جائیں گے، کے پی ایل کا لوگو ‘ کھیلو آزادی سے ‘ دنیا بھر میں گونجے گا۔ کے پی ایل کے ساتھ کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر رکھا جائے گا،

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کے فورمز پر کشمیر کو اجاگر کریں گے، کشمیر کمیٹی اس مقصد کے تحفظ اور فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی،

سی ای او کشمیر پریمیئر لیگ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیر لیگ سے پہلے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائے جائیں گے، آزاد کشمیر بھر سے ہر ٹیم میں 2 سے 3 کھلاڑی پلئنگ الیون کا حصہ ہوں گے،یکم اپریل سے کشمیر پریمیر لیگ کا آغاز کیا جائے گا

Leave a reply