ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ کشمیر سب کا مسئلہ ہے ،ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیر سب کے دلوں میں بستا ہے،کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد دہائیوں سے جاری ہے،کشمیری محبت کرنے والے لوگ ہیں ،کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ،
چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان
جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا،برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہوا،کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے ،
پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات
جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ خطے میں نمودارہونے والے چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اورمسائل کا پرامن حل بہت ضروری ہے۔ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے کشمیریوں پرظلم اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔