کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کوئی شہادت نہیں بھولے،زندہ قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں، کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پاکستان کے عظیم اہلخانہ، یوم دفاع کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، شہیدوں کے متعلق شارٹ ڈاکومنٹری دیکھی آنکھیں نم ہوئیں تو دوسری جانب سر فخر سے بلند ہوا، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، جب بھی مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ افواج پاکستان نے وہ کام کیا جو کوئی اور نہیں کر سکا تو میں کہتا ہوں کہ جب تک ایسے والدین ہیں جو ملک کے لئے اپنے بیٹوں کی جانیں نچھاور کرتے ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر شہدا کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے.بلا شبہہ عظیم جدوجہد کے بعد عظیم ملک حاصل کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے خون دیا، ماؤں نے اپنے لال، بہنوں نے بھائی اور بیویوں نے اپنے شوہرقربان کئے.
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل تھی ہمارے نوجوان ڈٹے رہے، وطن کے لئے سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان کے امن کو قائم رکھا، آج پاکستان سے امن کا پیغام جاتا ہے یہ پیغام خطے اور دنیا کے لئے ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں،
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے، ہم پوری استقامت سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کی عفریت سے جنگ لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، جہالت، پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں ،ہمارا فرض ہے آنے والی نسلوں کو پرامن مستقبل دیں،آج کا پاکستان دنیا کےلیے امن اور رواداری کا پیمبر ہے،
کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندتوا کی پیرو کار حکومت کے ظلم وستم کا شکار ہے، کشمیر ظلم میں جل رہا ہے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اسوقت تک رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر حل نہیں ہو جاتا ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے تکالیف، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے،ہر قسم کی قربانی کو تیار ہیں، آخری گولی ،آخری سپاہی تک لڑنے اور ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا،
افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش کی، افغانستان کے امن کے لئے ہمارا بامقصد تعاون جاری رہے گا، ہم نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی طرف زور دیا ہے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ تمام غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں جی رہے ہیں،خون کی کوئی قیمت نہیں مگر آپ کا حوصلہ لازوال ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے.شہداء کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے ،زندہ قومیں شہداء پر ناز کرتی ہیں. آج شہدائ کے گھر جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم شہداء کو نہیں بھولے.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.
یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی. آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔
1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔
پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج
جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی
ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف
آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان
6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت
پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام