کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

مقبوضہ کشمیر میں یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک سامنے آ گئے، وادی کے چپے چپے میں یوتھ لیگ کی قیادت کےاحتجاجی پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں.یوتھ لیگ کی جانب سے آج سرینگر لال چوک تک مارچ کا اعلان کیا گیا ہے،یوتھ لیگ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر لگا کر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کا شیڈول دیا گیا ہے. یوتھ لیگ نے پانچ دن کا احتجاج کا شیڈول جاری کیا ہے

بھارت سرکار کی جانب سے جموں کشمیر پر بھارتی قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لیے آج مسلسل22ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری ہیں۔ تین ہفتوں سے جاری مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے.لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیںا ور جموں کشمیر اپنے ہی باشندوں کے لیے ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

Comments are closed.