کشمری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور جارحیت مسلط کئے ہوئے ہے،کشمیریوں کے حقوق غصب کرکے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے،وادی کو جیل میں تبدیل کرکے لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے،کشمیری اقوام متحدہ سے اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ مرد،خواتین،بوڑھے،بچےاوربیمار حق خود ارادیت کےلیےجدوجہد کررہے ہیں،بھارتی جبر و استبداد کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوں بہن بھائیوں کو سلام،اس جدودجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم دنیا کاضمیر جھنجھوڑنے میں اپنا کردار اداد کرتےرہیں گے،کشمیریوں کےلیےہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں کررہی ہیں،جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،ہمارے جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں،پاک فوج اپنے فرائض کی انجام دہی میں مستعد ہے،امن کی خواہش اور کشمیریوں کے نقصان کے پیش نظر صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں،