کشمیری خاتون فوٹو جرنلسٹ کے خلاف مقدمہ درج

0
23

کشمیری خاتون جرنلسٹ مسرت زہرہ کو ملک مخالف پوسٹس اپلوڈ کرنے کے الزام پر تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ بھارت اس سے قبل بھی کشمیری صحافیوں کو قید کرچکا ہے

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر )مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے جواں سال خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کو یو اے پی اے ایکٹ (غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیم شدہ ایکٹ)کے تحت سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد شائع کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے

لاہور : ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سائبر پولیس نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ مسرت زہرہ نوجوانوں کو اپنے فیس بک پوسٹس کے ذریعے ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے اکسا رہی تھیں جس کی وجہ سے امن و قانون میں خلل واقع ہونے کا امکان تھا

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیس بک صارف ایسا مواد بھی اپ لوڈ کررہی ہیں جو ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی شبیہہ بگاڑنے کے مترادف ہے اس ضمن میں سائبر پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 10/2020 زیر سیکشن UAPA) act) کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا ہے

القمرآن لائن کے مطابق مسرت زہرہ سرینگر کے علمگری بازار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ ہیں جو قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ فری لانس فوٹو گرافر کے طورپر وابستہ ہیں اور ان کا کام ملکی سطح پر کافی سراہا گیا ہے

مسرت زہرہ نے ساوتھ ایشین وائر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں صبح تک کوئی علم نہیں تھا تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی پولیس کا پریس ریلیز دیکھا جس میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تفصیلات درج تھیں

واضح رہے سائبر پولیس نے اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز میں انہیں صرف ایک عام فیس بک صارف کے طور پر ظاہر کیا ہے تاہم اس میں انہیں فوٹو جرنلسٹ نہیں لکھا گیا ہے-ساوتھ ایشین وائر نے جب کشمیر کی خاتون صحافی یونین کی صدر اور سرکردہ خاتون صحافی فرزانہ ممتاز سے بات کہ تو انہوں نے کہا کہ وہ ایس پی سائبر پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں بات کریں گی اور مزید تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہی کوئی ردعمل ظاہر کریں گی

مودی کی انتہا پسند ہندوحکومت مسلمانوں پربہت زیادہ ظلم کررہی ہے، باز آجائے ، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سخت پیغام بھیج دیا

” آسیہ اندرابی کو رہا کرو” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بھارت یہ ناں سمجھے کہ کرونا کی وجہ سے کشمیری اپنے موقف پرکمزورہوگئے ہیں،کشمیرہماراہے،سارے کا سارا ہے ،الطاف حسین

Leave a reply