کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل

0
46

کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت ہونے والی کشمیر پر اے پی سی میں کشمیریوں نے اپنے مطالبات رکھ دیئے

مودی کی رہائشگاہ پر اے پی سی تین گھنٹے تک جاری رہی، اے پی سی میں جموں کشمیر بارے گفتگو کی گئی،اجلاس کے بعد اپنی پارٹی کے رہنما الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ جموں کشمیر میں حد بندی کی بات ہوئی، مودی جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے پرعزم ہیں لیکن یہ کب ہو گا اسکا پتہ نہیں،میٹنگ میں مودی نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کروائے جائیں گے

اے پی سی ختم ہونے کے بعد کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ ساری باتیں مودی کو بتائی گئیں ہم نے جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ واپس دینے کا مطالبہ بھی کیا، اور پانچ مطالبات مودی کے سامنے رکھے جن میں ریاستی درجہ کی از سر نو بحالی، تقسیم کی مخالفت، کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری ، سیاسی لیڈروں کی حراست، زمین اور روزگار گارنٹی کا مطالبہ کیا گیا

اے پی سی میں شریک بھارت کی حکمران جماعت بی جے کے رہنما پی لیڈر نرملا سنگھ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں مودی کے ساتھ میٹنگ کے دوران اس بات پر متفق ہوئیں کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہونا چاہیے اور جمہوری طریقے سے ایک حکومت بننی چاہیے۔

مودی کی صدارت میں کشمیر پر ہونے والی اے پی سی میں 8 سیاسی جماعتوں کے 14 رہنماؤن نے شرکت کی اور ان میں جموں و کشمیر کے چار سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی کل جماعتی میٹنگ میں شریک ہوئے اور جموں و کشمیر کے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مودی کی اے پی سی پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہر روز نیا ڈرامہ پرفارم کرتے ہیں آج ان کو اچانک کشمیر کی یاد آ گئی مودی نے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا ہے جبکہ نریندر مودی نے اپنے کٹھ پتلی لوگوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی کیا دنیا اندھی ہو گئی ہے جو بھارتی بربریت نہیں دیکھ رہی ہے، کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں بند ہیں ، حریت رہنماؤں کو جیل میں ٹارچر کیا جارہا ہے اور دوسری طرف ہندوستان صرف کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی قیادت اور عوام نے دہلی میں سکرین کیا گیا تازہ مودی ڈرامہ بھی مسترد کردیا،بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو زیر اور تقسیم کرنے کے فاشسٹ ہتھکنڈے ناکام ہو گئے،

Leave a reply