صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاکستان کی امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے،ذاتی مفادات سےہٹ کرقومی مفادات کیلئےصلاحیتیں وقف کریں ،پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،کشمیریوں کےساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے،کشمیریوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں،پاکستان کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنےکےبھارتی فیصلےکوقبول نہیں کرتا،بھارتی اقدام شملہ معاہدےکی تمام شقوں کی نفی کرتاہے،
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا،بھارتی اقدام کی بعد معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ،مسلمان جنگ کی تمنا نہیں کرتےلیکن جنگ مسلط کی جائے تو پیچھے نہیں ہٹتے،پاکستان کی امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے ،بھارت کی اقلیتوں کو آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی اہمیت سمجھ آرہی ہے
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا