کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے،مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے نوازشریف کا سلام لائی ہوں
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وادی لیپہ کےلوگوں کے لیے پیار بھیجا ہے،بنت کشمیر مریم نواز کا آپ سب کو سلام ،وادی لیپہ کی ایک بچی نے مجھے بنت کشمیر کا خطاب دیا مریم نواز کشمیر کی سچی بیٹی ہیں ،وادی لیپہ کے لوگوں کو بتاناچاہتی ہوں کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے،عمرا ن خان کو بتانا چاہتی ہوں آپ آئے ہی نہیں گونیازی گو نیازی کا نعرہ لگ گیا ،عمران خان کو کشمیر میں آنے کی ضرورت نہیں آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے،کشمیریوں کا حق کوئی چھین لے ،نواز شریف اور مریم نواز نہیں دیکھ سکتے،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ووٹ مانگنے نہیں آئی ہوں ،یہاں کے مخلص لوگوں سے ملنے آئی میں خوش ہوں کہ کشمیر کا چپہ چپہ دیکھا، ملک میں مہنگائی سے ہرشخص متاثر ہوا ہے ،کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نوازشریف کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں ،نوازشریف حب الوطن ہیں ،وہ اس دھرتی کا بیٹا ہیں.مجھے پتا چلا لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہوتی تو شوگر کے مریضوں نے ادویات لانا چھوڑ دیں کیونکہ اخراجات پورے نہیں ہو رہے،نوازشریف نے جن لوگوں پر تنقید کی اس سے اداروں پر تنقید نہ سمجھا جائے،وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا،وفاق سے ملنے والابجٹ کشمیریوں کاحق ہے،انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں ،کیا کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہو؟ کیا نواز شریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا ،عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں