باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں2 کشمیری نوجوان حریت پسند شہید ہو گئے،جبکہ بھارتی فوج کا ایک میجر زخمی ہو گیا

مقبوضہ کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میںایک آپریشن کے دوران حریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان تصادم میں دوکشمیری نوجوان حریت پسند شہیدہو گئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ بارہمولہ کے یدی پورہ علاقے میں فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فورسز نے جمعے کو علی الصبح علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی ۔بھارتی فورسز نے تین منزلہ مکان میں بارودی مواد نصب کردیا تاکہ مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جائے۔ مکان میں اعلیٰ مجاہد کمانڈر سمیت 3حریت پسند محمد عمر لون اور حنیف خان موجود تھے۔ایک مجاہدکے شہید ہونے کے بعد دوسرے مجاہد نے مکان کے شیڈ میں پناہ لے کر مقابلہ جاری رکھا۔ لیکن دن 12بجے کے بعد شدید فائرنگ سے وہ شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں3 حریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع تھی۔ اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں کو سیل کردیا گیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق تصادم میں 29 آرآر کا آرمی میجر روہت مشرا زخمی ہواجسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج کے واقعے سے قبل 2000سے اب تک 339مختلف واقعات میں 758افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 1510مختلف واقعات میں اس ضلع میں 1587 حریت پسندوں اور609عام افراد کو شہید کیا گیا۔اسی دوران 474سیکورٹی اہلکار بھی اس ضلع میں ہلاک ہوئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آج کے واقعے سے قبل رواں سال 2020میں96واقعات میں191کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ، مئی میں 16،جون میں 51، جولائی میں 24اور اگست میں 20کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 45پولیس، اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے107واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے23واقعات میں21شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ17سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں93مختلف واقعات میں 193افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Shares: