تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تنگوانی تھانے کی حدود انڈس ہائی وے موٹیو مل کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور چھ ڈاکو فرار.
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت اشفاق احمد ولد غازی مزاری کے نام سے ہوئی ہے.گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد، ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا.
ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے. 1.FIR No. 07/2024 u/s 324,353,402,440,6/7 ATA PPC of PS Tangwani2. FIR No. 8/2024 u/s 23(i) a 25 SAA of PS Tangwani
ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔