پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا اس لیے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے ۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔عالمی دنیا بھارت کی اس دہشت گردی کا نوٹس لے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا اسلئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کی پیشکش کی لیکن بھارت مذاکرات سے فرار ہو چکا ہے۔ کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کو بھی خط لکھ دیا ہے