اٹلی: سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تارکین وطن ہلاک،28 پاکستانی بھی شامل

0
77

روم: اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کلابریا کے ساحل پر 60 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 28 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

باغی ٹی وی:اٹلی کی نیوز ایجنسی انسا کے مطابق جنوبی اٹلی کے قریب ناہموار سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 12 بچوں سمیت کم از کم 59 تارکین وطن ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر صرف چند ماہ تھی۔لاشیں ساحل سمندر سے قریبی ساحلی تفریحی مقام سے برآمد کی گئیں۔

کئی روز قبل ترکی سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں افغانستان، پاکستان، صومالیہ اور ایران کے مسافر سوار تھے تنازعات یا غربت سے بھاگنے والےلوگوں کی ایک بڑی تعداد ہرسال افریقہ سے اٹلی کا رخ کرتی ہے پاکستانیوں کاتعلق گجرات ،کھاریاں، منڈی بہاؤالدین سے بتایا جارہا ہے۔

زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ جہاز میں کم از کم 150 افراد سوار تھے۔

اٹلی کے صدر نے کہا کہ ان میں سے بہت سے مشکل حالات سے فرار ہو رہے تھے، وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ تقریبا 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

Leave a reply