آندھی چلنے سے خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈوب گئے۔
باغی ٹی وی کے مطابق پشاور سے خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آنے والی فیملی کی کشتی کو اچانک آنے والے شدید طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا۔ شدید طوفان کے دوران آندھی سے ڈیم میں کشتی الٹ گئی۔ کشتی مین سوار تمام افراد پانی میں ڈوب گئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد ڈیم کے کنارے پر موجود مقامی غوطہ خوروں نے انسانی ہمدردی کے تحت فوری چور پر پانی میں چھلانگیں لگا دیں۔ باہمت غوطہ خوروں نے پانی میں ڈوبنے والے 5 افراد کو ذندہ نکال لیا۔ اس دوران ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی اطلاع ملنے پر ضروری ساز و سامان کے ساتھ ڈیم پر پہنچ گئے۔
ڈیم کے قریب رہنے والے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیوں نے پانچ افراد کو نکال زندہ لیا ا، یک شخص کو تاحال نہیں نکالا جا سکا۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور کشتی کے اب تک گم شدہ سوا کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ جسکی تلاش جاری ہے۔
کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود
پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ
شوہر نے داڑھی نہ منڈوائی، بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی
خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان