جنیوا میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مودی حکومت اور بھارتی قبضے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں 300 سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔مظاہرین نے اپنے نعروں اور پلے کارڈز کے ذریعے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور آبادیاتی تبدیلیوں پر گہری تشویش ظاہر کی.مظاہرین کی جانب سے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ اور مودی سرکار کے ایجنڈے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا.
کشمیری کمیونٹی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ اور قومی سلامتی مشیر کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی،مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو کشمیری عوام کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنایا جائے۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی، طبی سہولیات کی فراہمی اور انسانی حقوق کی بحالی پر بھی زور دیا۔
کشمیری رہنماؤں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے جارحانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق