قصور:مبینہ سلنڈرپھٹنے سے مسافروین میں آگ بھڑک اٹھی
قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگارطارق نویدسندھو)مبینہ سلنڈرپھٹنے سے مسافروین میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیل کے مطابق قصورمیں کشمیر چوک نزد شہباز خان روڑ پرٹیوٹا ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،بتایا گیا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی ،مگر سیکرٹری آر، ٹی، اے محمد جعفر چوہدری کا کہنا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے نہیں لگی،گاڑی میں لگا سلنڈر اپنی اصلی حالت میں موجود ہے، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔
جبکہ معجزاتی طور پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر بچ گئے اورخوش قسمتی سے اس وقت وین میں کوئی سواری موجود نہ تھی ۔ سیکرٹری آر، ٹی، اے کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
دوسری طرف وین کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر میں سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔