قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگارطارق نوید) منڈی عثمان والا کے علاقہ میں تہرے قتل کا معاملہ ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2پولیس اہلکاروں سمیت 5 مبینہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا
ریت کی ٹرالیاں گزرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہونے پر اکرم عرف ٹنڈی اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ گروپ میں لڑائی جھگڑا ہوا، دونوں فریقین میں تو تکرار سے لڑائی جھگڑا شروع ہوا اور بعد ازاں فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا
فائرنگ کے نتیجہ میں اکرم ٹنڈی، مقصودعرف صودا اور عمران موقعہ پر جاں بحق جبکہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو جسم کے مختلف حصوں میں فائر لگے،
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کانسٹیبل صدیق اور کانسٹیبل عبدالرحمان سمیت 5 مبینہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے،انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو بھی ہسپتال میں پولیس گارڈ تعینات کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے
ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن خود سارے واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا








