قصور (طارق نوید سندھو سے) ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او آصف جاوید خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں محمد یوسف، محمد سجاد، ارسلان اور اللہ دتہ شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں، درجنوں چرخیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 1369، 1370، 1371 اور 1373 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب ملزمان تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کر رہے تھے۔








