قصور :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی، صحافی برادری کا احتجاج

قصور (باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود): قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (بابا بھلے شاہ ہسپتال) میں اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ہسپتال کے عملے نے اساتذہ کو گالیاں دیں اور ان کی عزت نفس کو مجروح کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے تھرڈ کلاس ملازمین نے اساتذہ کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں گندی گالیاں بھی دیں۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ہسپتال کا عملہ عام شہریوں کے ساتھ بھی اسی طرح کا رویہ رکھتا ہے۔

اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصور کی صحافی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی ہیلتھ پنجاب، سی ای او ہیلتھ قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بدتمیز اور بدتہذیب عملے کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور اس واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے۔

صحافی برادری کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی بجائے ملازمین کی بدزبانی کا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ اس سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a reply