قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) ایکسین لیسکو رورل ڈویژن قصور امداد حسین نائیچ کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں،زرعی ٹیوب ویلوں،کمرشل و گھریلوں صارفین پر مشتمل 100 سے زائد افراد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر لاکھوں روپے کے ڈیٹیکشن وصول مقدمات درج تفصیلات کے مطابق رورل سب ڈویژن لیسکو قصور میں بہادر پورہ سب ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو بجلی کے کنکشن دینے علاوہ بجلی چوروں کی اماج گاہ بنا ہو ا تھا۔ جس پر ایکسین رورل ڈویژن امداد حسین نائیچ نے اپنے زیر نگرانی غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو دئیے گئے بجلی کے کنکشز کے علاوہ زرعی ٹیوب ویل، کمرشل و گھریلو صارفین پر مشتمل سو سے زائد غیر قانونی کنکشنز و بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تنصیبات اتار کر لاکھوں روپے مالیت کے ڈی ٹیکشن بل ڈالنے کے علاوہ صادق اکبر، سردار خاں، نوید رفیق، نذیر شریف، جہانگیر شاہ، راشد سردار، طارق راشد، شاہد برکت وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے مختلف تھانوں کو لکھ دیا گیا ہے ایکسین لیکسو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی ایسی لعنت ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچاتی ہے اس حوالے سے بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا اور بجلی چوروں کے علاوں غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

Shares: