مزید دیکھیں

مقبول

قصور: فیروز پور روڈ کی تعمیر چند روز میں شروع ہوجائے گی-سعد وسیم شیخ

قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ نے کہا ھے کہ چند روز میں فیروز پور روڈ کی تعمیر شروع ہونے کا امکان، روڈ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے حوالے سے اسمبلی میں بھی بات کی تھی،۔روڈ ادھوڑا چھوڑنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ھے۔ایم این اے کی یقین دہانی پر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے اپنے احتجاج کی کال موخر کر دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ فیروز پور روڈ کا کام چند روز تک شروع ہو جائے گا، لاہور قصور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے عوام کو شدید مشکلات تھی، میں نے اعلی حکام سے بات کی ہے، چند روز تک فنڈ جاری ہو جائیں گے، روڈ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے حوالے سے اسمبلی میں بھی بات کی تھی، ناقص میٹریل کی وجہ سے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کراور 46 کروڑ روپے کی رقم لیکر فرار ہو چکا تھا، پکی حویلی سے مصطفی آباد تک پانچ کلو میٹر کے قریب روڈ اکھاڑ کر فرار ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے اہلیان مصطفی آباد شدید مشکلات اور بیماریوں کا شکار تھے جس پر انجمن تاجران مصطفی آباد، جماعت اہلسنت مصطفی آباد سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، میونسپل کمیٹی کے کونسلرز، و اہلیان مصطفی آباد نے احتجاج کی کال دی رکھی تھی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی نے کہا کہ ایم این اے سعد وسیم شیخ کی یقین دھانی پر احتجاج کی کال موخرکرتے ہیں، اگربدھ جمعرات تک کام شروع نہ ہوا تو آئندہ پیر کو فیروزروڈ کو بلاک کرکے پر امن احتجاج کریں گے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں