قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو سے )تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ تین افراد قتل، دو شدید زخمی،
تفصیلات کے مطابق منڈی عثمان والا کے نواحی سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مبینہ فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، پنجاب پولیس کے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور ایک پولیس اہلکار مبینہ زخمی ہوگئے

زخمی افراد کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ پر اکرم ٹونڈا نے مبینہ فائرنگ کی جس پر انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے بھی مبینہ جوابی فائرنگ کی، فائرنگ سے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے مخالفین اکرم ٹونڈا، مقصود عرف صودا اور عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے

انسپکٹر طارق بشیر چیمہ انویسٹیگیشن انچارج جو کہ نصیر آباد لاہور تعینات ہیں طارق بشیر چیمہ کو پیٹ اور ٹانگوں پر فائر لگے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کا مقتول پارٹی کے ساتھ عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا آج دونوں پارٹیاں آمنے سامنے ہوگئیں جس پر کراس فائرنگ سے تین افراد قتل جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

Shares: